جڑانوالہ: آرٹ گروپ کی تقریب، تصویری نمائش

جڑانوالہ: آرٹ گروپ کی تقریب، تصویری نمائش

مہمانوں کو خصوصی شیلڈ اور فن پارے تحفے کے طور پر د ئیے گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ میں بسم اﷲ آرٹ گروپ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیرون شہر سے آئے مہمانانِ گرامی، معززینِ علاقہ، وکلا، مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ’’بسم اﷲ‘‘ کی افادیت، برکت اور عملی زندگی میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کام کا آغاز ‘‘بسم اﷲ’’ سے کرنا اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ ہے اور اس کے ذریعے انسان کو روحانی سکون اور کامیابی نصیب ہوتی ہے۔

اس موقع پر تنویر رضا، چیئرمین و بانی ’’بسم اﷲ آرٹ گروپ‘‘، کی دینی، تعلیمی اور فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور اسلامی اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب میں خوبصورت تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں ‘‘بسم اﷲ’’ کے دلکش فن پارے پیش کیے گئے ۔ اختتام پر معزز مہمانانِ گرامی میں خصوصی شیلڈ اور فن پارے تحفے کے طور پر دیے گئے اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں