منشیات کے خاتمے کیلئے شہری کردار ادا کریں:ڈاکٹر نوید عاطف

منشیات کے خاتمے کیلئے شہری کردار ادا کریں:ڈاکٹر نوید عاطف

مختلف علاقوں سے 44 منشیات فروش گرفتار ، ہیروئن اور چرس برآ مد

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن \"ڈرگ فری پنجاب\" کے تحت چنیوٹ پولیس ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر رواں ماہ مختلف علاقوں سے 44 منشیات فروش گرفتار کیے گئے ۔ملزمان کے قبضے سے 22 کلوگرام سے زائد چرس، 11 کلو سے زائد ہیروئن، 2 کلو افیون اور 727 لٹر شراب برآمد ہوئی ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ ضلع بھر میں نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو قانونی سزا دلائی جا سکے ۔ انہوں نے عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے شہری اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں