رمضان اور عید کے دوران امن و امان کے لیے اہم اجلاس
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد اور ایس پی جڑانوالہ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال نے امن کمیٹی ممبران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں اور عیدالفطر کے اجتماعات کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایچ او نے کہا کہ رمضان میں بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا سب کی ذمہ داری ہے ، جبکہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔