پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک، گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک، گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو گئے اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

 مختلف بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کے دورے کر کے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مختیار حسین نے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی۔ متعدد دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔ زائد نرخ وصول کرنے اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والوں کو موقع پر جرمانے کیے گئے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت تنبیہ بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم نے واضح کیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو روزانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے اتوار کے روز رمضان سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا، مختلف سٹالز پر آٹا، چینی، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں و معیار کا جائزہ لیا اور عوام کو سستی و معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ شہریوں سے بھی سہولیات سے متعلق دریافت کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں