گیارہ کے وی تار سے کرنٹ، نوجوان جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر)پل نو بہار وہاڑی چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق محمد خلیل سکنہ کوٹ ربنواز ٹرک سے سامان اتارنے کے بعد گاڑی کو بیک کروانے کے لئے اوپر چڑھا ہوا تھا کہ اچانک 11 کے وی بجلی کی تار سے ٹکرا گیا۔ کرنٹ لگنے کے باعث وہ نیچے گر پڑا اور سر پر شدید چوٹ آنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔