وارداتیں، شہر چوروں ،ڈاکوؤں کے سپر د ، پولیس بے بس

وارداتیں، شہر چوروں ،ڈاکوؤں کے سپر د ، پولیس بے بس

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔

تھانہ مظفرآباد کے علاقے سے آصف کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں اظہر کی موٹر سائیکل جبکہ سلیم کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں یوسف، قیصر اور فیصل کے موبائل فون چوری ہو گئے ، جبکہ اسد کی موٹر سائیکل بھی نامعلوم افراد لے اڑے ۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے عمران کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی، جبکہ اسی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد مسجد سے موٹر اور تار بھی چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں علی اور عاصم کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں جاوید کے گھر سے گھریلو سامان چوری کر لیا گیا۔ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے سے زاہد کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ تھانہ صدر کے علاقے میں اجمل کے رقبے سے ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا، جبکہ تھانہ الپہ کی حدود میں عمران کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں