شورکوٹ:شراب کی بھٹی پکڑ ی گئی ،ملزم کو گرفتار کر لیا
40 لٹر شراب بھی ضبط کر لی گئی ،مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)انچارج چوکی پولیس 17 گھگھ اظہر حسین نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شراب کی بھٹی پکڑ لی۔ یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی کی ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ صدام عمر کی زیر نگرانی عمل میں آئی۔چوکی انچارج اظہر حسین نے دورانِ چیکنگ پولیس نفری کے ہمراہ جنگلات کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں سے شراب کشید کرنے والی بھٹی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے موقع سے ملزم طارق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً 40 لٹر شراب بھی ضبط کر لی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔