پنجاب کالج پینسرہ میں طلبا کا سیلف اسیسمنٹ ٹیسٹ

پنجاب کالج پینسرہ میں طلبا کا سیلف اسیسمنٹ ٹیسٹ

طلبا نے بائیالوجی، انگلش، کیمسٹری، اردو اور ریاضی میں اپنے علمی معیار کا جائزہ لیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پنجاب کالج پینسرہ میں میٹرک کے طلبا و طالبات کے لیے سیلف اسیسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں سکولوں سے سینکڑوں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ ٹیسٹ میں طلبا نے بائیالوجی، انگلش، کیمسٹری، اردو اور ریاضی جیسے اہم مضامین میں اپنے علمی معیار کا جائزہ لیا۔ امتحان کے دوران نجی و سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور مقابلے کا شاندار ماحول قائم رہا۔ اس موقع پر پروفیسر رفعت اقبال، ڈائریکٹر پنجاب کالج فیصل آباد، عائشہ رفعت، اکیڈمک ڈائریکٹر و پرنسپل پنجاب کالج فار ویمن، پروفیسر حطیم رفعت، ڈائریکٹر پنجاب کالج پینسرہ، اور پروفیسر ساجد الرحمان، پرنسپل پنجاب کالج پینسرہ کے علاوہ کالج کے متعدد اساتذہ بھی موجود تھے ۔کامیاب طلبہ و طالبات کے لیے کالج ہاؤس کی جانب سے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔ فسٹ پوزیشن پر آنے والے طالب علم کو موٹر سائیکل، سیکنڈ آنے والے کو 50,000 روپے نقد اور تھرڈ آنے والے کو 30,000 روپے نقد انعامات دیے جائیں گے ۔پروفیسر رفعت اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالج نوجوان نسل کو معیاری اور ہمہ جہت تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مثالی تعلیمی ماحول فراہم کر رہا ہے تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح نکھار سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں