ٹو بہ ٹیک سنگھ:پیرا فورس کے افسروں ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر منور حسین اور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر صدف ارشاد نے سہولت بازار، صدر بازار اور مختلف میگا سٹورز کا دورہ کیا۔
سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور ایک دکاندار کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ منور حسین نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پیرا فورس کے افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔