ڈی پی او جھنگ کا شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ ، حوالاتیوں سے گفتگو
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ساجد حسین نے رات گئے شہر بھر کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تھانہ سٹی، تھانہ کوتوالی اور تھانہ صدر میں پولیس ڈیوٹی، حوالات، ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک کا تفصیلی معائنہ کیا۔۔۔
اور حوالاتیوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے معاملات دریافت کئے ۔دورے کے دوران ایک لاوارث بچی کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدام پر کانسٹیبل قمر عباس کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔