ذہنی معذور نوجوان سے زیادتی کاملزم زخمی حالت میں گرفتار
سندھیلیانوالی (سٹی رپورٹر) پولیس نے دو روز قبل ذہنی معذوری کا شکار 19 سالہ نوجوان (ش) کے ساتھ زیادتی واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
تھانہ اروتی پولیس نے ملزم ذوالفقار سکنہ 775 گ ب کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم کے نیفے میں رکھا پستول اچانک چل گیا جس ے وہ خود زخمی ہو گیا۔پولیس نے زخمی ملزم کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعہ کے مزید پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔