مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف ایکشن

مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف ایکشن

موٹر وے پولیس ملازمین نے ایم فور سیکٹر پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکٹر کمانڈر موٹر وے ایم فور، ایس ایس پی چودھری ندیم وڑائچ کی زیر نگرانی موٹر وے پولیس نے عید الفطر کے موقع پر گھروں کو واپس جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی۔ایڈمن آفیسر رانا عرفان احمد کی قیادت میں موٹر وے پولیس ملازمین نے ایم فور سیکٹر پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی، جس کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والی متعدد گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور جرمانے عائد کیے گئے ۔ زائد وصول کیا گیا کرایہ بھی مسافروں کو واپس کروایا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ندیم وڑائچ نے کہا کہ عید کے دوران مسافروں کو لوٹنے کی کسی بھی کوشش کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اوورچارجنگ کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں موٹر وے پولیس کی مختلف ٹیمیں ہر وقت متحرک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں