قرآن پاک کی تعلیمات کل انسانیت کیلئے ہیں : شہبازاحمد گجر

 قرآن پاک کی تعلیمات کل  انسانیت کیلئے ہیں : شہبازاحمد گجر

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے جامع مسجد الرحمن ٰ مدوکی میں ختم قرآن مجید کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 قرآن پاک کی تعلیمات کل انسانیت کیلئے ہیں جس پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے روزہ انسان میں ملکوتی صفات پیدا کرتا ہے اور انسانی سوسائٹی میں بھوک و ننگ کے استحصالی نظام کو ختم کرنے کی کی جدوجہد کا درس دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عادلانہ معاشی نظام و سماجی نظام انصاف کے نفاذ کے بغیرغربت،جرائم و بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں