ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت شہری سہولیات بارے اجلاس

ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت شہری سہولیات بارے اجلاس

پارکوں کی صفائی، تزئین و آرائش کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس کی زیرِ صدارت میونسپل سروسز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے عید الفطر کے موقع پر بہترین انتظامات پر تمام محکموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تزئین و آرائش کے بعد کھولے گئے پارکوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد ان منصوبوں کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکوں کی صفائی، مرمت اور دیکھ بھال کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔مزید برآں شہر میں جاری پارکوں کی تزئین و آرائش، بازاروں کی بیوٹیفیکیشن اور کرکٹ ایرینا سمیت کھیلوں کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے وال چاکنگ اور غیر قانونی فلیکس کے خاتمے کیلئے سخت کارروائی کا حکم دیا اور آوارہ کتوں کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے عمل کو فوری یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کھلے مین ہولز کی نشاندہی ضلعی کمپلین سیل کو کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ سکولوں اور ہسپتالوں کے سامنے زیبرا کراسنگز کی تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو سڑک عبور کرنے میں سہولت میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں