پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

 پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی(اے پی پی)محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

 تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کردیں۔ ٹریفک پولیس بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ گشت پر مامور پولیس کی گاڑیوں کو ضروری اوزار، پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات سے لیس کرنے کا حکم بھی دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں