مین ہول میں گر کر بچہ زخمی ٹھیکیدارکیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر )مین ہول میں 10سالہ بچہ گرکر زخمی ، ٹھیکیدار کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔
بی زیڈ پولیس کو محمد ریاض نے بتایا کہ ٹھیکیدارملزم ابرار احمد نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین ہول پر ڈھکن نہ لگایا جس کی وجہ سے ایک بچہ گرگیا جسے شدید چوٹیں آئی ملزم کی غفلت سے بچہ کی جان جانے کا خدشہ تھا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔