پاکستان انجینئرنگ کونسل نے عالمی فری لانس پروگرام کا آغاز کردیا

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے عالمی  فری لانس پروگرام کا آغاز کردیا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے عالمی سطح پر انجینئرز کے لیے فری لانس مواقع سے جوڑنے کے لیے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پی ای سی نے اس پروگرام کا آغاز Aspire Pakistan کے تعاون سے کیا ہے، جس کا مقصد پاکستانی انجینئرز کو تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار کرنا ہے ۔ یہ پروگرام 13 سے 17 اپریل تک جاری رہے گا اور اس میں آن لائن تربیت کے ذریعے انجینئرز کو بین الاقوامی فری لانسنگ مواقع کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور ان کی مہارتیں بڑھائی جائیں گی تاکہ وہ جغرافیائی حدود سے ماورا کام کر سکیں۔ اس اقدام کے لیے کل 5,000 نشستیں مختص کی گئی ہیں اور یہ PEC میں رجسٹرڈ انجینئرز، ابتدائی کیریئر کے پیشہ ور افراد اور وہ انجینئرز جو عالمی پلیٹ فارمز کے ذریعے اضافی آمدنی کے خواہشمند ہیں، سب کے لیے کھلا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں