مخالف کے گھر پر فائرنگ ،3خواتین سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج

مخالف کے گھر پر فائرنگ ،3خواتین  سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے بھکھی خورد میں زمین کے تنازعہ پر مخالف کے گھر پر فائرنگ کرنے پر تین خواتین سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ محمد وارث اور شوکت کے مابین زمین کا تنازعہ چل رہا تھا چنانچہ گزشتہ روز شوکت وغیرہ نصف درجن سے زائد افراد جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں نے مسلح ہو کروارث کے رہائشی ڈیرہ پر فائرنگ کر دی ،جس پروہاں موجود افراد نے کمروں میں چھپ کر جانیں بچائیں ملزمان سنین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ در کر کے کاروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں