ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل، معیار برقرار رکھا جائے، پارلیمانی سیکرٹری

 ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل، معیار برقرار رکھا جائے، پارلیمانی سیکرٹری

ڈی سی آفس میں اجلاس ، ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی منصوبوں بارے بریفنگ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اجلاس پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔ ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے جاری ترقیاتی سکیموں اور نئے منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے شہر کی خوبصورتی، گرین بیلٹس کے فروغ اور عوامی تفریحی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی، واسا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری منصوبوں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ پانی کی فراہمی، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور رہائشی اسکیموں پر پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔پارلیمانی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جاری اسکیموں کی رفتار تیز کی جائے اور نئے منصوبوں کا فوری آغاز یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں