ڈی پی او سیالکوٹ کی ڈسکہ میں کھلی کچہری سائلین کے مسائل حل کرنے کا حکم
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے ڈسکہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔
اس موقع پر ڈی ایس پی گوہر عباس بھٹی اور پانچوں تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ،شہریوں نے پولیس سے متعلق مختلف نوعیت کے مسائل اور شکایات پیش کیں جن پر ڈی پی او نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور اس حوالے سے جلد رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔