ٹریفک پولیس کی عید پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں
خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالوں کو رعایت نہیں:سی ٹی او ناصر جاوید رانا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس نے عید کے ایام میں خطرناک انداز اپنانے اور ون ویلنگ کرنے والے 46 افراد کیخلاف مقدمات درج کر ائے ہیں، سڑکوں پر قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا، شہری تیز رفتاری اور زگ زیگ ڈرائیونگ سے گریز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سی ٹی او نے والدین کو ہدایت کی کہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کیلئے ہرگز گاڑیاں نہ دیں،ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام اور بہتر ٹریفک بہاؤ کیلئے متحرک ہے ۔ناصر جاوید رانا نے کہا کہ کینال روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر اینٹی ون ویلنگ سکواڈز متحرک رہیں گے ، شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر بھی خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہری کسی بھی ٹریفک دشواری یا شکایت کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔