13سے 16 اپریل تک انسداد پولیو مہم کیلئے 6 لاکھ 96 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

13سے 16 اپریل تک انسداد پولیو مہم کیلئے 6 لاکھ 96 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

167یونین کونسلز میں انتظامات مکمل ہو گئے ، 612ایریا انچارجز، 3036موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، 206فکسڈ پوائنٹس اور 89ٹرانزٹ پوائنٹس قائم ، 3331ٹیمیں تشکیل

سرگودھا(سٹاف رپورر ) ضلع میں 13 سے 16 اپریل تک انسداد پولیو مہم کیلئے 6 لاکھ 96 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق رواں سال انسدادِ پولیو مہم کا اگلا راؤنڈ 13 سے 16 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس دوران ضلع بھر میں 6 لاکھ 96 ہزار 942 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مہم کے لیے ضلع میں 167 یونین کونسلز میں انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ 612 ایریا انچارجز، 3036 موبائل ٹیمیں، 206 فکسڈ پوائنٹس اور 89 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے ۔ مجموعی طور پر 3331 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،مہم میں 7235 ہیلتھ ورکرز اور رضاکار حصہ لیں گے ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او اور روٹری کلب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مہم کے لیے مائیکرو پلاننگ کو حتمی شکل دی جائے ، تمام ٹیموں کی ٹریننگ مکمل کی جائے اور فیلڈ میں سو فیصد کوریج یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ کسی بھی بچے کو قطرے پلانے سے محروم نہ رہنے دیا جائے اور ٹیمیں گھر گھر جا کر اپنا ہدف مکمل کریں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مہم کے دوران سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں