سی ڈی اے کی جانب سے سہولیات پر شکر گزار ہیں ،چینی قونصلر

  سی ڈی اے کی جانب سے سہولیات پر شکر گزار ہیں ،چینی قونصلر

پاکستان چین برادرانہ تعلقات ،چینی سفارتخانے کو سہولیات فراہمی اعزاز،رندھاوا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا سے چینی سفارتخانے کے قونصلر زہاؤ ینگ نے ملاقات کی ، چینی سفارتخانے کے ایڈمنسٹریشن ہیڈ سن منگ جی اور چائنیز اتاشی یاہو ڈیلونگ سمیت سی ڈی اے بورڈ کے افسران بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں اسلام آباد میں سفارتی برادری کو درپیش مسائل کے حل، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے سفارتی برادری بالخصوص چینی سفارتخانے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔چینی قونصلر نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر سی ڈی اے کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور چینی سفارتخانے کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا سی ڈی اے کیلئے انتہائی اعزاز کی بات ہے ۔ چینی قونصلر نے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے لینڈ سکیپنگ کیلئے سی ڈی اے کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں حالیہ دنوں میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجر کاری دیکھنے کو ملی ہے ،ملاقات میں باہمی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں