4روزہ قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں شروع

 4روزہ قومی انسداد پولیو مہم  کی تیاریاں شروع

خوشاب(نمائندہ دنیا )محکمہ ہیلتھ اینڈ پا پولیشن خوشاب کی جانب سے 13 اپریل سے شروع ہونیوالی 4روزہ قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر راو گلزار یوسف،ملک طاہر نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد محکمہ ایجوکیشن نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران ضلع خوشاب 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔اس مقصد کے لیے ضلع کی 51یونین کونسلز میں مجموعی طور پر 1357ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1268 موبائل ٹیمیں، 66 فکسڈ ٹیمیں اور 23 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں