منشیات فروش کی گرفتاری پر پولیس پر حملہ،3ملزم گرفتار
حملے میں کانسٹیبل زخمی ، ہسپتال منتقل ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) لیاقت آباد کے علاقے میں منشیات فروش کی گرفتاری کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ ،پولیس نے منشیات فروش سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ترجمان نے کہا کہ لیاقت آباد پٹرولنگ ٹیم کو منشیات فروش کے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس پر پٹرولنگ ٹیم نے نائیاں والا چوک سے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کیا، اس دوران 15 سے 20 نا معلوم افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا ،حملے کے باعث کانسٹیبل طیب زخمی ہوا تھا ،ہسپتال منتقل کردیا گیا،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر منشیات فروش حفیظ الرحمان، ہکارتھر لائل مسیح اور جیسپر مسیح کو گرفتار کر کے 560 گرام آئس برآمد کر کے منشیات اور کار سرکار سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔