تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 5 چھبیس اسٹریٹ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی اور۔۔
موقع سے فرارہو گئی۔حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفیہ خاتون کی شناخت 60 سالہ مقصود زوجہ اللہ دتہ،زخمی کی شناخت30 سالہ سجاد ولد اللہ دتہ کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او درخشان راشد علی کے مطابق حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمی شخص آپس میں ماں بیٹا ہیں اور حادثہ تیز رفتار سفید رنگ کے ویگو ڈالے کی ٹکر کے باعث پیش آیا ہے ، پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ویگو ڈالے کی تلاش شروع کردی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا ری ہیں۔