کاٹی وفد کی ایڈیشنل آئی جی سے ملاقات، سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

 کاٹی وفد کی ایڈیشنل آئی جی سے ملاقات، سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کاٹی کے 21 رکنی وفد نے صدر اکرام راجپوت کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔۔

وفد میں پریذیڈنٹ کاٹی اکرام راجپوت،سینئر وائس پریذیڈنٹ زاہد حمید ودیگر ممبران شامل تھے ۔ملاقات کے دوران وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پولیس چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال، صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے شہر میں قیامِ امن کے لیے کراچی پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بالخصوص رمضان المبارک کے دوران پولیس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں