گھنٹہ گھر : پارکنگ پلازے اور کمرشل عمارات کی منظوری

گھنٹہ گھر : پارکنگ پلازے اور کمرشل عمارات کی منظوری

ہزار سے زائد موٹر بائیکس اور 200 کاریں پارک کرنے کی گنجائش ہوگیکمشنر راجہ جہانگیر انور کا متعلقہ محکمانہ کارروائی فوری مکمل کرنے کا بھی حکم

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) کمشنر /ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیر انور نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کے قریب میونسپل کارپوریشن کی 5 پراپرٹیز پر پارکنگ پلازے اور کمرشل عمارات تعمیر کرنے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے ۔ آئندہ چند روز میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں باقاعدہ فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان، سی او میونسپل کارپوریشن مرتضیٰ ملک سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

کمشنر نے بتایا کہ 3 مقامات کو مکمل طور پر پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ دیگر 2 سائٹس پر پارکنگ کے ساتھ کمرشل شاپس تعمیر کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امین پور بازار، امام بارگاہ روڈ نزد ڈگلس پورہ اور بیرون کارخانہ بازار کی قیمتی اراضی پر تعمیر ہونے والے پلازوں میں 1000 سے زائد موٹر بائیکس اور تقریباً 200 کاریں پارک کرنے کی گنجائش ہوگی۔ کمشنر نے متعلقہ محکمانہ کارروائی فی الفور مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں