واجبات کی 100وصولی یقینی بنائی جائے :اے سی کمالیہ
ناقص کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیدیاارم شہزادی کاتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا اچانک معائنہ ، وارڈز کا تفصیلی جائزہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ریونیو افسروں و اہلکاران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمانہ ریکوری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی بروقت اور سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے اور ریکوری کے عمل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں مختلف ریونیو کیسز، بقایاجات اور ریکوری کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا اور ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری اور دیگر وارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کو چیک کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات ہر صورت فراہم کی جائیں، صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔