ٹریفک حادثات ،1 شخص جاں بحق،7 زخمی

ٹریفک حادثات ،1 شخص  جاں بحق،7 زخمی

شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور (نمائندگان) شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 7افراد زخمی ہوگئے ۔

شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر ٹال پلازہ کے قریب آئل ٹینکر اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص عامر جاں بحق،2 افراد کرن اور ساغر زخمی ہوگئے ۔ مانانوالہ روڈ پر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے خاتون سمیت 3 افراد ،پتوکی میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے شاہدجبکہ چونیاں میں  گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچہ عبد الہادی زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں