خاتون سے زیادتی ، تشدد کاملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت میں موبائل مکینک نے خاتون کو مبینہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
خاتون بطور نرس پرائیویٹ کلینک پر کام کرتی ہے ۔ ملزم نے خاتون کو گھر واپسی پر چونگی سٹاپ سے اغوا کیا اور ایک فلیٹ میں کے جا کر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زیادتی کی ۔خاتون کی درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو شامی پارک سے گرفتار کر لیا۔