مانگا منڈی: 4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی پولیس نے 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان ساجد ، ناظم ، ابوبکر اور محمد اشفاق کو گرفتار کر کے کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل، نقدی ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتے اور فرار ہو جاتے تھے ۔