پروفیسر انستھیزیا کی 4 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

پروفیسر انستھیزیا کی 4 اسامیوں  کے حتمی نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پروفیسر انستھیزیا کی چار اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

 سکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افصال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ کمیشن نے پروفیسر انستھیزیا کی چار اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا،کامیاب امیدواروں میں فائقہ قربان، رضا فرخ، محمد عثمان محسن، سلمان عطر قریشی شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں، کامیاب امیدواروں کی فہرستیں کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی گئی، کامیاب امیدواروں کی سفارشات جلد پنجاب حکومت کو ارسال کر دی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں