ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

نارووالی ڈسپوزل سٹیشن پر سست روی پر اظہار برہمی ، کنٹریکٹر جرمانہ کی ہدایت

 گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ تصور عباس، ایکسین اریگیشن، نیسپاک کے انجینئرز، ضلع کونسل کے افسروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نارووالی ڈسپوزل سٹیشن پر سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کو کنٹریکٹر کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی۔مزید برآں مدینہ سیدہ اور سٹیڈیم ڈسپوزل اسٹیشن پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام منصوبے مقررہ وقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے یونیورسٹی روڈ ہنجرا لنک (گجرات بائی پاس، دیدار تا یونیورسٹی آف گجرات)پر جاری خصوصی مرمتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام 127.404 ملین روپے کی لاگت سے جاری ہے ، جس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت جناح پبلک سکول بورڈ کا اجلاس بھی ہوا۔ نئے پرنسپل نوید انجم نے سکول کے مالی امورپربریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے واجب الادا بقایاجات کی فوری ریکوری کی ہدایت جاری کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں