کرائم میٹنگ ، زیرتفتیش مقدمات کی میرٹ پر تکمیل کی ہدایت

کرائم میٹنگ ، زیرتفتیش مقدمات کی میرٹ پر تکمیل کی ہدایت

کرائم میٹنگ ، زیرتفتیش مقدمات کی میرٹ پر تکمیل کی ہدایتجرائم کی روک تھام کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا،کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت سیف سٹی کمیٹی روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق، ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس اور مختلف سب ڈویڑنز کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام سب ڈویڑنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور زیرتفتیش مقدمات پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ہدایت کی کہ زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر بروقت یکسو کیا جائے اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کو خامیوں سے پاک بنایا جائے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال سزا یابی کی شرح 62 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے ، تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔آر پی او نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں