اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد
ترقیاتی اور دفتری امور میں تیزی لائی،عوام کو ریلیف دیاجائے :ثناء اللہ ہنجرا
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرا کی زیر صدارت تحصیل ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تحصیل کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اور دفتری امور میں تیزی لائی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ اس کے علاوہ ہائی ویز کے اطراف شجرکاری مہم کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر زور دیا گیا تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے ۔اجلاس میں مزید ہدایت کی گئی کہ کالجز اور سکولز کے لانز کو سرسبز اور خوبصورت بنایا جائے جبکہ تمام سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔