غیر قانونی سگریٹ بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ، 15 ہزار پیکٹ برآمد

غیر قانونی سگریٹ بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ، 15 ہزار پیکٹ برآمد

غیر قانونی سگریٹ بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ، 15 ہزار پیکٹ برآمدفیکٹری کو بیک وقت پیداواری یونٹ اور گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا

سرگودھا ، مڈھ رانجھا، کوٹ مومن (سٹاف رپورٹر ، نمائندگان دُنیا)پیرا فورس اور ریونیو ٹیم نے مڈھ رانجھا میں کارروائی کرتے ہوئے مقامی برانڈ کے سگریٹ کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا، جو غیر قانونی طور پر تیار کر کے ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اختر ملک کی سربراہی میں پیرا فورس، تحصیلدار اور ریونیو ٹیم نے مشترکہ چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 15 ہزار سے زائد سگریٹ پیکٹس برآمد ہوئے ، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق سگریٹ بغیر کسی قانونی ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کے تیار کیے جا رہے تھے ۔ مذکورہ فیکٹری کو بیک وقت پیداواری یونٹ اور گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جہاں تیار شدہ سگریٹ مارکیٹ میں سپلائی کے لیے رکھے گئے تھے ۔انتظامیہ نے موقع پر عمارت کو سیل کر دیا جبکہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں