اے سی کمالیہ ارم شہزادی کا زمینوں کے ونڈا جات کی شکایات پر نوٹس

اے سی کمالیہ ارم شہزادی کا زمینوں  کے ونڈا جات کی شکایات پر نوٹس

کمالیہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی زمینوں کے ونڈا جات اور تقسیم کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئیں۔

 انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے براہِ راست مسائل سنے اور زمینوں کے ونڈا جات کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحصیلدار اور دیگر ریونیو سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ زمینوں کی تقسیم کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں