ڈپٹی کمشنر کا ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ، ہدایت جاری

 ڈپٹی کمشنر کا ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ، ہدایت جاری

کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے زیر تعمیر نئے کمپلیکس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر تعمیر نئے کمپلیکس کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مختار رندھاوا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے کمپلیکس میں ڈائیلاسز سنٹر، سرجیکل یونٹ، میڈیکل وارڈز اور جدید آپریشن تھیٹرز قائم کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے عمارت کے سول ورک کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے آر او پلانٹ روم سمیت مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور بتایا کہ ڈائیلاسز سنٹر میں جدید تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں ایکسرے ، الٹراساؤنڈ، کلر ڈوپلر، ایم آر آئی اور سی ٹی سکین شامل ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ڈائیلاسز سنٹر کیلئے 20 جدید مشینیں فراہم کی جائیں گی جبکہ اس کا سول ورک آخری مراحل میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں