انتظامیہ کی زیر نگرانی ’’پارک اپنائیں پروگرام‘‘ پر عملدرآمد شروع

انتظامیہ کی زیر نگرانی ’’پارک اپنائیں پروگرام‘‘ پر عملدرآمد شروع

چھوٹی ڈی گراؤنڈ میں قائم پارک نجی شعبہ کے سپرد ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط پارک کو ویلنس پارک بناکر معیاری سروسز فراہم کریں گے :سی ای او نجی شعبہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی ‘‘پارک اپنائیں پروگرام’’پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی موجودگی میں آڈاپٹ دی پارک کے تحت چھوٹی ڈی گراؤنڈ میں قائم پارک کو نجی شعبہ کے سپرد کردیا گیا۔ اس ضمن میں ہارٹیکلچر ایجنسی اور نجی شعبہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم ڈی دلاور خان اور سی ای او کمپنی روحیل شیخ نے ایم او یو پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نجی شعبہ مقررہ شرائط پر پارک کو \\\'\\\'ویلنس سکون پارک\\\'\\\'بنانے کے لئے اپنے وسائل استعمال کرے گا جس میں پبلک کا داخلہ بالکل فری ہوگا ۔نجی شعبہ کے سی ای او نے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی توقعات کے مطابق پارک کو ویلنس پارک بناکر شہریوں کو معیاری سروسز فراہم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں