ڈی پی او سیالکوٹ کی زیر صدارت انسدادِ کرائم میٹنگ

ڈی پی او سیالکوٹ کی زیر صدارت انسدادِ کرائم میٹنگ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی زیر صدارت صدر سرکل کی انسدادِ کرائم میٹنگ کا انعقاد،

 ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز و دیگر افسروں کی شرکت۔ڈی پی او نے سنگین کیسز کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ جرائم کی روک تھام اور تفتیش میں میرٹ یقینی بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں ڈی پی او نے واضح کیا کہ پولیس کا کام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کی قطعاً گنجائش نہیں صرف بہتر کارکردگی والے افسر ہی عہدوں پر رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں