منصوبوں کو مقررہ معیار اور بروقت مکمل کیا جائے : عثمان طاہر
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ، غفلت برداشت نہیں
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور دیگر جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار اور بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔