عوام کو صحت کی جدید ترین سہولیات میسر ہیں:محمد اشرف
ہسپتالوں اور کلینک آن ویلز سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہو رہے
لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہیں اور انہیں محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ایم ایس ڈاکٹر وقار ضیاء، ڈاکٹر اورنگزیب، ڈاکٹر قربان حسین سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہیلتھ انیشیٹیوز سے عوام کو صحت کی جدید ترین سہولیات میسر ہیں۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز (سی ایچ آئیز) اور ایل ایچ ویز پروگرام ایک انقلابی قدم ہے، جو فیلڈ میں عوام کو ہیلتھ سہولیات فراہم کرینگے۔
سی ایچ آئیز کیلئے پی این سی سے رجسٹرڈ خواتین اہل ہیں اور ہیلتھ فیکلٹیز سے رجسٹرڈ خواتین کی بھرتی کے لیے اعلانات کیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں، مریم نواز ہیلتھ کلینکس اور کلینک آن ویلز سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں، جہاں سپیشلسٹ ڈاکٹروں‘سٹاف اور میڈیسن سمیت تمام ضروریات فراہم کی جائینگی۔ ڈاکٹروں کیلئے ہسپتال میں ایکسٹرا پریکٹس اور انسنٹیوز کی پرپوزل تیار کی جائے گی اور ایم آئی آر مشینری کیلئے متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ ہیلتھ سہولیات کے ثمرات عام شہری تک پہنچیں۔