ڈولفن :چوری ہونیوالی موٹرسائیکل برآمد، ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے غالب مارکیٹ کے علاقے سے چوری ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گلبرگ ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے موٹر سائیکل بھگا دی ،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد نور جہاں روڈ سے موٹرسائیکل راؤنڈ اپ کر کے سانول کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت کارروائی کے لیے تھانہ گلبرگ کے حوالے کر دیا۔