پسرور روڈپر 150سے زائد عارضی و پختہ تجاوزات ختم

پسرور روڈپر 150سے زائد عارضی و پختہ تجاوزات ختم

انتظامیہ کے گرینڈ آپریشن میںمتعدد دکانیں سیل،10تجاوزات کنندہ گرفتار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)متعدد بار وارننگ دینے کے باوجود سڑک سے تجاوزات ختم نہ کرنے پرڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پرایس ڈی ای او پیرا فورس راشد علی اور اے سی سٹی اقرا مبین گوندل کا پسرور روڈپر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ کے دوران 150سے زائد عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا ،متعدد دوکانیں سیل،10تجاوزات کنندہ کو گرفتار کرلیاگیا ۔آپریشن میں انسپکٹر فرمان، صہیب، ارہب، وقاص، شہباز سمیت میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے مون راٹھور اورزبیر بٹ نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامی افسروں نے کہاتمام تجاوزات مافیا شہر بھر سے از خود فوری روکاوٹ پیدا کرنے والی تجاوزات کا خاتمہ کردیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی اور دکانیں سیل کرنے کیساتھ ساتھ گرفتاری اور بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں