ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں : ڈپٹی کمشنر

 ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں : ڈپٹی کمشنر

میلسی میں مثالی ترقیاتی کام جاری‘ خالد جاوید جمنیزیم ، ریلوے پارک کا دورہ

میلسی (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت میلسی شہر میں مثالی ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے زیر تعمیر جمنیزیم اور ریلوے پارک کا دورہ کیا اور کام کی رفتار، معیار اور شفافیت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔ جمنیزیم کی بحالی کا کام 5 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ہے ، جبکہ ریلوے پارک 6کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جمنیزیم نوجوانوں کو ان ڈور گیمز کی سہولیات فراہم کرے گا اور ریلوے پارک سے عوام کو معیاری تفریح میسر ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد اصغر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں