گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ، ایل پی جی مہنگی

گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ، ایل پی جی مہنگی

مشرق وسطی ٰ میں جنگ کے با عث پیداوار اور سپلائی میں کمی ، 24 میں صرف 6 گھنٹے گیس فراہم ،کم پریشر کی شکایات ،ایل پی جی کی قیمت 400 روپے کلو تک پہنچ گئی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ،متبادل ایندھن ایل پی جی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ،دکانداروں نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کر دیا ، قیمت 225روپے فی کلو سے بڑھ کر 400روپے تک پہنچ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل ایران کی جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں پٹرول اور گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس پر سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی محدود کر دی ۔گوجرانوالہ میں بھی سوئی گیس کے 7لاکھ سے زائد گھریلو صارفین ہیں جن کو 24 گھنٹے میں صرف دن 6 گھنٹے گیس دی جا رہی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں پریشر بہت ہی کم ہے کھانا بنانا مشکل ہو گیا جس کے باعث ایل پی جی گیس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ۔شہریوں نے متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی کا استعمال بڑھا دیا ہے لیکن دکانداروں نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کر دیا ،ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 225روپے کلو ہے لیکن دکاندار 350 سے 400روپے فی کلو گرام تک فروخت کر رہے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس تو آ ہی نہیں رہی اگر آتی ہے تو پریشر کم ہوتا ہے اس پر کھانا تیار نہیں ہوتا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی کمی ہے جس حساب سے انہیں مل رہی ہے اس پر انہوں نے قیمت میں اضافہ کیا ہے ۔سوئی گیس حکام کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں