گجرات :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کا لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ

گجرات :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا  سحر کا لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے چیف سینٹری انسپکٹر نصراﷲ کنگ کے ہمراہ لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ کیا۔

افسر وں نے پارک میں صفائی ستھرائی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ پارک میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ۔افسر وں نے کہا کہ عوامی تفریحی مقامات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں