اوگرا کا آئل انڈسٹری کو ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر تربیت، شفافیت کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

  اوگرا کا آئل انڈسٹری کو ڈیجیٹل ٹریک  اینڈ ٹریس سسٹم پر تربیت، شفافیت  کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آئل انڈسٹری کے لیے ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔۔۔

 جو ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے نفاذ کی جانب اہم قدم ہے۔ اوگرا ہیڈ آفس میں منعقدہ سیشن میں 200 سے زائد نمائندگان کی شرکت کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد آن لائن بھی شریک ہوئی جبکہ اس موقع پر اوگرا اور پی آئی ٹی بی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں