ڈی پی اوخانیوال کی تھانہ نواں شہر میں کھلی کچہری، مسائل سنے

ڈی پی اوخانیوال کی تھانہ نواں شہر میں کھلی کچہری، مسائل سنے

شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات ،متعلقہ افسروں کو شکایات دور کرنے کا حکم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے تحت عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی پی او محمد عابد نے تھانہ نواں شہر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے ۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او کبیروالا، ایس ایچ اوز، صحافیوں اور شہریوں کی شرکت ہوئی۔ ڈی پی او نے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری دادرسی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جبکہ متعدد درخواستوں پر انکوائری کے احکامات بھی دیے گئے ۔ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم کر کے اعتماد بحال کرنا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں